غیر ملکی صحافی خاتون کے پاکستانی سیاستدانوں پر الزامات

0
154

اسلام آباد (ایس این این) غیر ملکی صحافی سنتھیا رچی کے پیپلز پارٹی رہنماوں پر سنگین الزامات، ان کا کہنا ہے کہ مجھے رحمان ملک نے 2011 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ایوان صدر میں یوسف رضا گیلانی نے دست درازی کی، مخدوم شہاب الدین نے بھی بدسلوکی کی۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی صحافی سنتھیا رچی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں پر جنسی زیادتی اور ہراسگی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔فیس بک پر جاری کی گئی ویڈیو میں سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا ہے کہ 2011 میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔یہ واقعہ منسٹر انکلیو میں رحمان ملک کی رہائش گاہ پر پیش آیا تھا۔

جبکہ ایوان صدر میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ان کیساتھ دست درازی کی تھی۔ سنتھیا کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر بھی ان سے بدسلوکی کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سنتھیا کا کہنا ہے کہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ان دنوں میں پیش آیا جب اسامہ بن لادن کا واقعہ ہوا تھا۔مجھے ملاقات کیلئے بلایا گیا تھا، میرا خیال تھا کہ یہ ویزے سے متعلق ملاقات ہوگی، لیکن مجھے پھول دیے گئے اور میرے مشروب میں نشہ آور چیز ڈال دی گئی۔ بعد ازاں انہوں نے اس حوالے سے امریکی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا، لیکن کسی نہ ان کی نہ سنی۔ اب ان کے منگیتر نے انہیں ہمت دی کہ وہ یہ تمام معاملات سامنے لے کر آئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here