اسلام آباد (ایس این این) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی ، اوگرا نے پٹرول 16روپے فی لیٹر تک اور ڈیزل 14 روپے75 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے، قیمتوں میں ردوبدل وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے، سمری میں پٹرول کی قیمت 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کے حساب سے تیار کی ہے، جس کے تحت اوگرا سمری میں پٹرول 16روپے فی لیٹر تک اور ڈیزل 14 روپے 75 یسے تک منہگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی 21روپے 4پیسے اور ڈیزل پر موجودہ لیوی 22 روپے 11پیسے وصول کی جارہی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ، وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل یا برقرار رکھنے کا اطلاق 16 فروری سے ہوگا۔

رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here