حماد اظہر وزیر خزانہ ، تابش گوہر مشیر پٹرولیم مقرر

0
68

اسلام آباد(ایس این این) حماد اظہرکووفاقی وزیرخزانہ مقررکردیا گیا جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔حماد اظہرکووفاقی وزیرخزانہ مقررکردیا گیا جس کا کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن نے حفیظ شیخ کووفاقی وزیرکے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔واضح رہے کہ حفیظ شیخ کو گزشتہ روزحکومت کی جانب سے اپنے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔دوسری جانب تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق وہ معاون خصوصی برائے پاور و پیٹرولیم ہونگے۔کابینہ ڈویژن نے ندیم بابر کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔حکومت نے اپریل 2019 میں موجودہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرسے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کردیا تھا تاہم گزشتہ برس دسمبر میں لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ وزیراعظم کے معاونین اور مشیران کے پاس کابینہ کمیٹیوں کے اجلاس کی سربراہی کا اختیار نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here