محکمہ اوقاف کی جانب سے مساجد میں اعتکاف پر پابندی

0
57

لاہور(ایس این این)پنجاب میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد کردی گئی۔ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اِس وقت صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ ہے۔وزارت داخلہ نے ملک بھر میں یوم علیؓ کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے.
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مساجد میں اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم رواں سال محکمہ اوقاف پنجاب نے پابندی عائد کردی ہے۔کورونا کے پیش نظر محکمہ اوقاف پنجاب کے زیرانتظام مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔محکمہ اوقاف کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے یوم علیؓ کے جلسوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here