اسلام آباد(ایس این این) پارلیمنٹ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے قرارداد متفقہ منظور کرلی۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں دوسرے روز بھی جاری رہا جس میں حکومت و اپوزیشن ارکان کی جانب سے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر آئینی اقدام پر شدید مذمت کی گئی۔
قرارداد میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے جب کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور سویلین آبادی پر کلسٹر بم استعمال کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کشمیر عالمی سطح پر متنازعہ علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر کا کوئی یک طرفہ حل قبول نہیں ہے، عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر بارے کوئی بھی یک طرفہ فیصلہ لینے سے روکے۔قرارداد پیش کئے جانے سے قبل ارکان پارلیمنٹ نے موجودہ صورت حال کا تجزیہ کرتے ہوئے اپنی سفارشات پیش کیں، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور مشاہد حسین سید نے بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔

شئیر کریں

رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here