سیول(ایس این این ) جنوبی کوریا کی 92 سالہ ماں سنگ چول کی 68 سال قبل جدا ہونے والے 72 سالہ بیٹے لیز سے شمالی کوریا میں ملاقات ہوئی اس دوران ماں بیٹے سمیت دیکھنے والے بھی جذبات سے لبریز ہوکر روپڑے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ’جذبات سے لبریز‘ ملاقات کا اہتمام شمالی کوریا کے سیاحتی مرکز ’کوہ کُم گانگ‘ کے خوبصورت پہاڑوں کے درمیان ایک سیر گاہ میں کیا گیا۔ ماں بیٹا کوریا جنگ کے نتیجے میں شمالی اور جنوبی کوریا کی تقسیم کے باعث 68 سال قبل جدا ہوگئے تھے۔ اُس وقت دکھی ماں کے 72 سالہ بیٹے کی عمر محض 3 سال تھی۔
سرحدوں کی تقسیم کے نتیجے میں ایک دوسرے سے جدا ہونے والے ماں بیٹے کی ملاقات کے وقت لیز اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ موجود تھے۔ لیز نے اپنی زندگی کی 68 بہاریں شمالی کوریا میں دیکھیں اور ایک بار بھی جنوبی کوریا میں موجود اپنی والدہ سے ملاقات نہ کرسکے۔

شئیر کریں

رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here