کراچی(ایس این این)پاکستانی ٹی وی اور فلموں کے اداکار علی رحمان خان کی ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے عملے سے مبینہ جھگڑے اور بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی رحمان فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے عملے پر انتہائی غصے میں چلا رہے ہیں اور کاؤنٹر پر موجود کیشیئر سے اُونچی آواز میں پوچھ رہے ہیں کہ ’آپ کو پتا ہے میں کون ہوں، آپ نے مجھے کبھی ٹی وی پر دیکھا ہے؟ آپ یہاں ملازم ہیں اور آپ کا کام ہے میری بات ماننا، میں پیسے دے رہا ہوں۔‘
ان کے جواب پرریسٹورنٹ کے کیشیئر دھیمے لہجے میں کہتے ہیں کہ ’سر آپ صحیح کہہ رہے ہیں، آپ ناراض نہ ہوں۔‘
تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علی رحمان کی جانب سے ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ’انہیں توقع تھی کہ اس ویڈیو پر بہت بحث ہوگی، یہ ویڈیو انہوں نے وی آئی پی کلچر کی حوصلہ شکنی کے لیے بنائی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے ریسٹورنٹ کے عملے کو اعتماد میں لیا تھا۔‘

شئیر کریں

رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here