رحیم یار خان (ایس این این )پاکستان ریلوے کے ڈرائیور نے غربت سے تنگ خاتون کو خودکشی سے بچا لیا. سوشل میڈیا پر ریل گاڑی کے ڈرائیور چوہدری نعیم کو سوشل میڈیا صارفین کا خراج تحسین. خاتون کی جان بچا کر چوہدری نعیم ہیرو بن گئے.پاکستان میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے. جس کے باعث غربت اور افلاس میں گزشتہ کچھ عرصہ میں تیزی سے اضافہ ہوا اور غریب لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی نہایت مشکل ہو گیاہے جس کے باعث خودکشی کی آئے روز کئی خبریں سامنے آ رہی ہیں جو کہ ایک پریشان کن ترین صورتحال ہے ۔سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں ریلوے کے ٹریک پر خاتون بیٹھی ہے جبکہ کچھ فاصلے پر ٹرین کھڑی ہے اور اس کا ڈرائیور اس خاتون سے بات چیت کرتا دکھائی دے رہاہے ، اس تصویر نے کئی افراد کو ہلا کر رکھا دیاہے ۔اس تصویر کی اب تفصیل سامنے آنا شروع ہو گئی ہے ، سوشل میڈیا پر فراہم کی جانب سے والی معلومات کے مطابق یہ ٹرین ” شاہ حسین “ ہے جو کہ لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی نائٹ کوچ ہے جس کے صرف 7 سٹاپ ہیں ۔شاہ حسین ایکسپریس اپنے سفر پر رواں دواں تھی کہ اچانک اس کے ڈرائیور نے ترنڈہ ریلوے سٹیشن کے قریب ٹریک پر بیٹھی خاتون کو دو ر سے ہی دیکھ کر بھانپ لیا اور ایمرجنسی بریکس لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی اس خاتون کی زندگی بچا لی ہے اور اس کے بعد انہوں نے انجن سے اتر کر خاتون کے پاس جا کر بات چیت کے ذریعے اسے ٹریک سے ہٹانے کی کوشش کی ۔
اہم خبریں
متاثرہ اضلاع میں مڈل کلاسز تک تعلیمی ادارے بند، بورڈکلاسز جاری
اسلام آباد(ایس این این) پورے ملک میں نرسری تا ہشتم تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود...
کالم شالم
ہم رمضان المبارک کیسے گزاریں؟ —— محمد قاسم سیالوی
حدیث نبوی ہے ”عملوں کا دارومدار نیتوں پر ہے“(بخاری)۔ بغیر تیاری کمرۂ امتحان میں بیٹھنے والا طالب علم اچھے نمبر لینے تو درکنار امتحان...