پولی کلینک کے 30 ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار

0
85

اسلام آباد(اردو اپ ڈیٹس) پولی کلینک ہسپتال کے 30 ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق۔ہسپتال میں ایک ہفتے کے دوران 30فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔میڈیا کے مطابق پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کے عملے پر کورونا کے حملے تیز ہوگئے ہیں، اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 30 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر عبد الجبار بھٹو نے ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسپتال میں اب تک 212 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، اور صرف ایک ہفتے کے دوران 30 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، کورونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز میں 71 ڈاکٹرز، 73 نرسز اور دیگر عملے کے 68 افراد شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here