اسلام آباد(ایس این این) وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ ان کی وزارت نے ایک روپے لیٹر میں سستا اور معیاری منرل واٹر تیار کر لیا ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ تیار منرل واٹر ابتدائی طور پر وزیر اعظم آفس، جی ایچ کیو اور پارلیمنٹ میں استعمال کے لیے بھیجا جائے گا۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان بھر کی تمام تحصیلوں سے پانی کے نمونے حاصل کر کے سروے مکمل کر لیا ہے، تمام تحصیلوں میں دستیاب پانی میں نمکیات کے مطابق پلانٹ لگائے جائیں گے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ پلانٹ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی خود تیار کرے گی اور لوگوں کو آسان شرائط پر قرضے دے کر اس پلانٹ کو چلایا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے مرحلے میں یہ منرل واٹر سرکاری دفاتر میں متعارف کرایا جائے گا جس کے بعد پورے ملک میں سستا اورمعیاری پانی دستیاب ہو گا۔

شئیر کریں

رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here