پشاور میں کل عید منانے کا اعلان کر دیا گیا

0
43

پشاور(ایس این این) پاکستان میں ایک بار پھر پاکستان میں تین عیدیں ہونے کا امکان. رویت ہلال کا مسئلہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا. پشاور کے
مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے 189 شہادتیں موصول ہونے کے بعد پشاور میں کل عید کا اعلان کر دیا۔ ادھر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی ایسی کوئی شہادت نہیں ملی۔پشاور سے موصول ہونے والی اطلاعات کی تصدیق کا عمل جاری ہے. دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سیدھا کہ دیں کہ ہمیں سعودیہ کے مطابق عید منانی ہے. جھوٹ بول کر رویت قائم کرتے ہوئے مقدس ماہ کا اختتام اچھی بات نہیں.
سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے، ان کا کہنا ہے کہ فی الحال چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ ایسی کوئی خبر نہ دے جس سے غلط فہمی پھیلے۔کراچی میں چاند دیکھنے کیلئے بیٹھنے والی زونل کمیٹی کے رکن مفتی سلفی نے بتایا ہے کہ شہر میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے سے زائد ہے، اس لئے یہاں چاند نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here