اُونچی آواز میں اذان دینے پر موذن قتل

0
121

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں ایک بدبخت شخص نے اذان کی اونچی آواز پر 80 سالہ مؤذن کو تیز دھار چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے مغربی صوبے تعز میں 30 سالہ شیطان صفت شخص نے فجر کی نماز کے لیے اذان دینے مسجد جانے والے مؤذن شیخ محب شمسان پر تیز دھار چھری سے حملہ کردیا۔سفاک شخص نے جاں بہ لب مؤذن کے سر پر بڑا پتھر کر انہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے موت کی نیند سلادیا جب کہ قاتل نے گرفتاری دینے کے بجائے مزاحمت دکھائی تو پولیس نے پاؤں پر گولی مارکر ملزم کو قابو کرلیا۔
قاتل کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔ ابتدائی بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ وہ فجر کی اذان کی اونچی آواز سے تنگ تھا جو نیند میں خلل کا باعث تھی۔مقتول مؤذن شیخ محب شمسان اسی مسجد میں امام مسجد کے فرائض بھی انجام دیتے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here