ساہیوال، شب برات،آتش بازی کا سامان کھلے عام فروخت ہونے لگا

0
97

ساہیوال(خصوصی رپورٹر)شب برات کی آمد سے قبل شہر بھر میں آتش بازی کے سامان کی تیاری اور فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں میں خواتین اور کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ شہر بھر میں سامان آتش بازی فروخت کرنے والے عناصر سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے آنکھیں موند رکھی ہیں۔ شب برات کی آمد آمد ہے اور اس موقع پر آتش بازی کا سامان فروخت اور تیار کرنے والے عناصر نے بھی اپنی سر گرمیاں تیز کر دی ہیں۔ جہاز گراؤنڈ، غلہ منڈی، کوٹ خادم علی شاہ، عارف والا روڈ، فیصل کالونی، اماتو کالونی، ریلوے روڈ، جوگی چوک، دھوبی محلہ، انصار گلی اور دیگرعلاقوں میں سامان آتش بازی سر عام فروخت کیا جا رہا ہے ۔ شہر بھر میں فروخت کئے جانے والے سامان آتش بازی میں پٹاخے ، ماچس بم، چوہا پٹاخے وغیرہ شامل ہیں۔ ضلعی پولیس کے ملازمین سامان آتش بازی فروخت کرنے والے عناصر کو گرفتار کرنے کے بجائے ان سے اپنے بچوں اور رشتہ داروں کیلئے سامان آتش بازی حاصل کر کے چپ چاپ چلے جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here