احتجاج کرنے والے اے اوز کے خلاف انتقامی کارروائیاں

0
162

منڈی بہاؤالدین(ایس این این) مستقلی کے لیے لاہور میں موجود اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے خلاف انتقامی کارروائی. منڈی بہاؤالدین ایجوکیشن اتھارٹی نے اے اوز کو سروس ایکٹ کی خلاف ورزی اور اعلیٰ حکام کے احکامات کی عدم تکیمل کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے اُن سے ذمہ داریاں واپس لینے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا. نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے احتجاجی رویے کی بنا پر وہ اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے اہل نہیں ہیں اب ایس ایس ٹی اساتذہ بطور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اپنے فرائض انجام دیں گے. یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے جارحانہ انداز میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا. اس کا عملی ثبوت منڈی بہاؤالدین میں منظر عام پر آ گیا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here