پنجاب بھر کے کالجز31 مئی سے کھولنے کا اعلان

0
52

لاہور (ایس این این) پنجاب میں سرکاری اور نجی کالجز31 مئی سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا، رحیم یار خان اور خانیوال کے اضلاع میں تاحکم ثانی کالج بند رہیں گے، کلاسز کے دوران حکومتی احکامات اور کورونا ایس او پیز پر پابندی لازمی کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیرایجوکیشن پنجاب کی جانب سے صوبے میں سرکاری اور نجی کالجز31 مئی سے کھولنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔جس کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں31 مئی سے کلاسز کیلئے کالجز کھل جائیں گے۔ تاہم رحیم یار خان اور خانیوال کے اضلاع میں تاحکم ثانی کالج بند رہیں گے، کیونکہ رحیم یار خان اور خانیوال میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے۔ حکومتی احکامات اور کورونا ایس او پیز کے مطابق کلاسز ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here