جمعہ سے پیر کے دوران بارشوں کی پیش گوئی

0
182

اسلام آباد(ایس این این) محکمہ موسمیات نے جمعہ سے پیر کے دوران ملک کے مشرقی / وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطا بق جمعہ کے روز(شام/رات) سے مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہونگی۔ جس کے باعث جمعہ سے پیر کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان ، اسلام آباد، راولپنڈی،مری ، اٹک ،چکوال، جہلم ،گوجرانوالہ، گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین ، نارووال ، سیالکوٹ،لاہور، قصور، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، نوشہرہ، پشاور،کوہاٹ،بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان،مردان، بونیر، دیر، شانگلہ اور کوہستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ہفتہ (شام/رات) سے اتوار کے دوران سرگودھا، بھکر ، لیہ، خوشاب ، میانوالی، فیصل آباد ،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، بارکھان، موسی خیل اور ژوب میں بھی ا ٓندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بارش کے باعث حالیہ گرمی کی لہر میں کمی اور لاہور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ،جہلم اور راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here