کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، 12 کھلاڑیوں کی کرونا رپورٹ نیگیٹو

0
317

لندن(ایس این این) برطانیہ کے دورے کے لیے وورسٹر میں موجودپاکستانی کرکٹ ٹیم کے 20 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے 12 اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، ای سی بی میڈیکل پینل کے زیر اہتمام قومی اسکواڈ کی وورسٹر میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ گذشتہ روز ہوئی تھی، ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر قومی کھلاڑیوں کو وورسٹر میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی، تاخیر سے اسکواڈ کو جوائن کرنے والے اسپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی آج موصول ہوجائیں گی۔اس سے قبل لاہور میں محمد حفیظ، وہاب ریاض، فخرزمان، محمد رضوان شاداب خان اور محمد حسنین کے ٹیسٹ بھی نیگیٹو آئے تھے، دوسری بار نتیجہ منفی آنے کے بعد اب یہ 6 کرکٹرز دورہ انگلینڈ کے لیے کلیئر ییں، ان کے سفر کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here