پہلے ون ڈے میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی فتح

0
179

راولپنڈی(ایس این این) پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد مہمان زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے لیے 282 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ابتدائی دو وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے 28 کے اسکور تک اڑادیں۔تیسری وکٹ پر کریگ ایرون اور برینڈ ٹیلر نے اسکور میں 71 قیمتی رنز کا اضافہ کیا، 99 کے مجموعے پر اس شراکت کو عماد وسیم نے حارث رؤف کی مدد سے توڑدیا۔نئے بیٹسمین شان ولیمز 4 رنز ہی بناسکے ان کی وکٹ وہاب ریاض کے حصے میں آئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here