عافیہ صدیقی کے انتقال کی خبریں گردش میں

0
81

لاہور(ویب ڈیسک) غیر مصدقہ ذرائع سے سوشل میڈیا پر امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کے انتقال کی خبریں گردش کر رہی ہیں، جن کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔قبل ازیں بھی ان کے انتقال کی خبریں گردش میں رہی تھیں تاہم بعد ازاں ان کی تردید کی گئی تھی. اب ان کے انتقال کی خبریں ایک بار پھر زور و شور سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں تاہم خاندانی و حکومتی ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی.
اد رہے کہ پاکستان خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایک سائنسدان ہیں، جن پر افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کا الزام ہے۔مارچ 2003 میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے اہم کمانڈر اور نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے تین بچوں کے ہمراہ کراچی سے لاپتہ ہوگئیں۔بعد ازاں امریکا نے 2008 میں انہیں افغان صوبے غزنی سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔امریکی عدالتی دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عافیہ صدیقی کے پاس سے خطرناک اسلحہ برآمد ہوا تھا، جن سے پتہ چلتا تھا کہ وہ امریکی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here